لاہور (نامہ نگار) ہنجروال میں 45 سالہ شخص نے بیروزگاری اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اورنج لائن پل سے کود کر خود کشی کر لی, تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے ملتان روڈ پر 45 سالہ سید تنویر محسن بیروزگاری اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اورنج ٹرین کے پل پر چڑھ گیا اور نیچے چھلانگ لگا دی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔