کشمیر کاز پر ہم سب ایک ہیں، قوم یوم یکجہتی بھرپور انداز سے منائے: شہباز شریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہبازشریف نے پوری قوم سے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کی اپیل کی ہے اور کہاکہ پارٹی وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں۔ کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لئے خصوصی تقاریب کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔ اور کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر منانے کا سلسلہ میری تجویز پر ہوا۔ نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں اسے ایک قومی دن اور کشمیریوں سے محبت وفا کی تاریخ میں بدل دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر کاز پر ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے۔ کشمیریوں نے پاکستان بننے سے بھی پہلے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔ کشمیری پاکستانیوں سے بھی پہلے پاکستانی ہیں۔ ان کی جرات، بہادری اور قربانی تاریخ کا روشن باب ہے۔ چھ ماہ سے بالخصوص کشمیری بھارتی درندگی، جبروظلمت کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں۔ مرحوم قاضی حسین احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یوم یک جہتی کشمیر منانے کا سلسلہ ان کی تجویز پر ہوا۔ نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں اسے ایک قومی دن اور کشمیریوں سے محبت وفا کی تاریخ میں بدل دیا۔ شہداء کشمیر کاز کے لئے عظیم قربانیاں دینے والی مائوں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیںآج کا دن یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی۔ عالمی برادری اکتہر سال سے منتظر کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا حق دلانے کا وعدہ پورا کرے۔ مقبوضہ وادی میں بہتا خون عالمی مہذب ضمیر اور اقوام متحدہ سے اپنا جائز، قانونی اور پیدائشی حق مانگ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...