پاکستان میں پولیو پر مکمل قابو پا لیا جائے گا: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکی انسداد پولیو مہم سے منسلک روٹری انٹرنیشنل ٹیم نے ہالگرنیک کی سربراہی میں گزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی پولیو ٹیم کیساتھ ملاقات میں حفظان صحت خصوصاً انسداد پولیو سے متعلق بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔ دریں اثناء آئی ایس پی آر کے مطابق فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس پلاٹینیم جوبلی کی ری یونین کی راولپنڈی میں تقریب ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پہلے لانگ کورس کے فارغ التحصیل سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے کہ کہ پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء نے پاک فوج کو اولین قیادت فراہم کی۔ پاک فوج نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہوٹل قائم کیا ہے۔ ملٹری انسٹی ٹیوٹ میں ہم اپنی عسکری تاریخ کو محفوظ کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ میں سابق فوجیوں کے تجربات بھی محفوظ کررہے ہیں۔ سابق فوجیوں کے تجربات نئی نسل کے افواج کیلئے مشعل راہ ہوں گے۔ ای یونین تقریب میں فرسٹ لانگ کورس کے شرکاء اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کا آغاز جنوری 1948 میں ہوا۔ فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس سے چار فروری 1950 کو 62 افسران نے کمشن حاصل کیا۔ میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا تعلق بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس سے تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...