مذاکرات کوئی بُری چیز نہیں:ایران کے لہجے میں نرمی آ گئی

Feb 05, 2020 | 11:23

ویب ڈیسک

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کوئی بری چیز نہیں۔جنگ کے بعد مذاکرات ہی ہوتے ہیں اور ایران بامقصد اور تعمیری مذاکرات سے انکار نہیں کرتا۔ البتہ یہ مذاکرات غیر مشروط اور برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور مذاکرات ملکوں پر جنگ کے اخراجات کا بوجھ کم کردیتے ہیں۔

مزیدخبریں