پی ٹی آئی اورمتحدہ کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان تمام معاملات طے پا رہے ہیںوفاقی حکومت نے کراچی اور حیدر آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فوری جاری کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں مزید کہا کہ میئر کراچی اور حیدرآ باد کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے وسائل فراہم کئے جائیں یہ ترقیاتی فنڈز کراچی اور حیدرآباد کے مئیرز کو فوری طور پر ٹرانسفر کئے جائیں گے ،باقی نکات پر بھی فوری ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ اتحادی تھے ،ہیں اور رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن