لبنان کے مقبول انگریزی روزنامہ ڈیلی اسٹار نے اپنا طباعتی ایڈیشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی قومی معیشت کے بحران کا شکار ہونے سے میڈیا کے ادارے بھی مالی طور پر بری طرح متاثر ہوئے ہیں ڈیلی اسٹار نے اپنا طباعتی ایڈیشن معطل کرنے کے اعلان کے ساتھ ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں ادارے کو درپیش مالی مشکلات کا تذکرہ کیا ہے۔واضع رہے کہ اخبار کے اس اعلان پر کئی ایک صحافیوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہےکیونکہاس کے بعد لبنان میں انگریزی زبان میں چھپنے والا کوئی اور روزنامہ نہیں رہ گیا ہے۔ اخبار کے سابقہ ملازم صحافی جیکب بوسوال نے میڈیا کو بتایا کہ لبنان کے واحد انگریزی روزنامے کی اشاعت کا خاتمہ ایک تاریخی نقصان ہے لیکن افسوس تو یہ ہے کہ یہ کوئی حیران کن امر نہیں۔اب صرف آن لائن اشاعت ہی ڈیلی اسٹار کی شہرت اور نام کو بچانے کا واحد راستہ تھا۔ یہ ایک اچھا اور محفوظ راستہ ہے۔یادرہے کہ ڈیلی اسٹار نے 1952ء میں اپنی اشاعت کا آغاز کیا تھا۔اس کا دعویٰ ہے کہ وہ عرب دنیا کا انگریزی زبان میں شائع ہونے والا پہلا اخبار تھا۔اخبار کے مطابق اب اس کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز اپنی اشاعت جاری رکھیں گے۔