اسلام آباد( پ ر) مشرق وسطیٰ، افیقہ اور ایشیاء میں شاپنگ مال، کمیونٹیز، ریٹیل اور لیژر کے صف اول کے ادارے ماجد الفطیم (Majid Al Futtaim) نے یکم فروری کو لاہور کے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی) میں بچوں کے سالانہ میلہ کے دوران کینسر کے مریضوں کے چہرے پر خوشیاں بکھیر دیں۔ کارفور ، جو کہ پاکستان میں ماجد الفطیم کی انتظامیہ کے ماتحت کام کررہا ہے ۔، کی جانب سے 10رکنی رضاکاروں کی ٹیم نے مختلف اور دلچسپ سرگرمیوں کی میزبانی کی جن سے ننھے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔