مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈپوائنٹ سیل

Feb 05, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال،ملاوٹی اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈپوائنٹ سیل کردئے متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 94 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ڈیری سیفٹی ٹیم نے راولپنڈی کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کی فروخت،مکھیوں کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پرگجر ڈیری ملک شاپ کو سیل کردیااسی طرح سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال او غیر معیاری سٹوریج پررپیمنٹو گرل ریسٹورنٹ کو سربمہر کیا گیا علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بناء پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 46,000 کے جرمانے عائد کیے جہلم اور اسکے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر48,000کے جرمانے عائد کیے ڈویژن بھر میں چیکنگ کے دوران زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز ،ملاوٹی دودھ اور مضر صحت خوراک کو تلف کیاگی مزید برآںفوڈ سیفٹی ٹیموںنے 159فوڈپوائنٹس کوانتظامات کی بہتری کیلئے وارننگ نوٹس بھی جاری کئے۔

مزیدخبریں