کینسرمیں خاندان اور دوستوں کا کردار اہم ہوتا ہے، عامر ذوالفقار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ کینسر ایک لفظ ہے جب انسان سْنتا ہے تو اس کے ذہن میں سب سے پہلے سوال آتا ہے، مجھے اب کئی مرحلوں سے گزرنا پڑے گا طرح طرح کے خیالات اس کے ذہن میں آتے کبھی وہ سوچتا ہے آخر میں ہی کیوں اس کا موذی مرض کا شکار ہو نجی ہسپتال شفاء انٹرنیشنل میں ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ کینسر کے مرض میں خاندان اور دوستوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے جس نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جب یہ مرض خدانخواستہ کسی انسان کو لاحق ہوتی ہے تو وہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کر کہ وہ شاہد اب موت کی طرف جارہا ہے اگر آپ میں رحم دلی ہی نہیں تو پھر انسان اور جانور میں کیا فرق رہے جاتا ہے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جو بندہ تھانے میں درخواست لیکر آتا ہے اگر تھانے موجود عملہ عزت احترام کے ساتھ کھڑے ہوکر ہی مل لیں تو اْس کی آدھی تسلی ہو جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن