بلوچستان کےعوام اپنے کشمیری بھائیوں کی استصواب رائے کےلئےجدوجہدکی مکمل حمایت کرتے ہیں:گورنر بلوچستان

Feb 05, 2020 | 19:18

ویب ڈیسک

بلوچستان کے گورنرامان اللہ خان یاسین زئی نے آج کوئٹہ میں سکائوٹ ہیڈ کوارٹرزمیں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی استصواب رائے کےلئے جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت اور قابض فورسزکی جانب سے نہتے اوربے گناہ کشمیریوں کےخلاف مسلسل ظالمانہ کارروائیاں اور غیرقانونی اقدام نے دنیا کے سامنے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حریت پسندوں کی آواز کو دبانے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

مزیدخبریں