گلگت بلتستان کےعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں: حفیظ الرحمن

Feb 05, 2020 | 20:27

ویب ڈیسک

گلگت بلتستان میں بڑی ریلی کمشنر آفس گلگت سے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں نکالی گئی جو اتحاد چوک پہنچ کر ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی۔

 وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور انہیں مشکل کی اس گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

مزیدخبریں