مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نےمقبوضہ وادی میں چھ ماہ کے عرصے سے جاری محاصرے کے دوران دو خواتین اور چار نوجوان لڑکوں سمیت 63 کشمیریوں کو شہید کیا۔
آج فوجی محاصرے کو چھ ماہ مکمل ہونے پر کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہدا میں سات نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں دوران حراست جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق،غلام محمد حبی، بار کے صدر میاں عبدالقیوم، انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتنو سمیت ہزاروں حریت رہنما کارکن ،سیاستدان اورسول سوسائٹی کےاراکین بدستور گھروں پر نظر بند یا جیلوں میں قید ہیں۔