ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال 7ماہ میں ریکارڈ 2407 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔ ریونیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال اندرونی ٹیکسز میں 27فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال اندرونی ٹیکسز کی مد میں 1066 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا رواں سال اندرونی ٹیکسزکی مد میں1341 ارب روپے کاریونیو اکٹھا ہوا۔ ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور ایف بی آر کی کوششوں کے باعث ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔
رواں سال 7 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آر
Feb 05, 2020 | 21:17