کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 5فروری کو (آج)یومِ یکجہتی کشمیر پورے صوبے میں جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے مطابق سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں، سیمینار،ہاتھوں کی زنجیر اور مذاکرے منعقد کئے جائیں گے۔جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی ،صوبائی اورمقامی رہنما خطاب کریں گے،پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرکا آغاز 1990 میں ساب امیرجماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیربناکرکیاتھاجس کے بعد حکومت سمیت پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر کا دن بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے۔مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کراچی ،اسداللہ بھٹو نواب شاہ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد، راشد نسیم سکھر ،صوبائی نائب امراء ممتازحسین سہتو خیرپور میں خطاب کر ینگے۔