پنجاب بھر میں کرائے داری ایکٹ  پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) آئی جی پولیس پنجا ب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کرایہ داری ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جس تھانہ کی حدود میں کوئی کرایہ دار پیشگی اطلاع دیئے بغیر رہائش رکھتے ہوئے پایا گیا تو متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن