ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ادیب اور کالم نگار اظہر سلیم مجوکہ نے اکادمی ادبیات اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر یوسف خشک سے ملاقات کے دوران اکادمی ادبیات کی طرف سے اھل قلم کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنوبی پنجاب کے اھل قلم کو بھی بھرپور نمایئندگی دی جائے گی اس موقع پر اکادمی کے چیئرمین ڈاکثر یوسف خشک نے یقین دہانی کراء کہ ملتان آفس کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے اھل قلم کو قومی دھارے میں شریک رکھا جائے گا اور مستحق اھل قلم کو وظائف اور انشورنس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اس موقع پر ادیب اظہر سلیم مجوکہ نے انہیں اپنی کتاب آس کی تتلیاں بھی پیش کی۔