چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جوڈیشل کمپلیکس میں آراء پلانٹ کا افتتاح کرینگے 

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار) جلال پور بار کے صدر عبدالرزاق بھپلا،جنرل سیکرٹری رانا منور اور سیدافتخارعلی بخاری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہداقبال سے ملاقات کی۔صدر بار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کو جلال پور بار کے وکلاء کیلئے وکلاء کالونی، چیمبرز کیلئے اراضی کی فراہمی ،کینٹین، ریکارڈ روم، لائبریری کی تعمیر اور لائبریری کیلئے کتب کی فراہمی کے مطالبات پیش کئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال نے کہا کہ وہ ان تمام مطالبات کو پورا کرنے کیلئے اپناکردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فروری کے درمیان چیف جسٹس لاہور ہوئی کورٹ جسٹس قاسم خان جوڈیشل کمپلیکس جلال پور میں آر او پلانٹ کا فتتاح کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن