بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی جنگی بحری بیڑے پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکہ مخالفت کی بجائے خطے میں امن اور استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ امریکی بحریہ کے ایک بیان کے مطابق امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس جان ایس مکین آبنائے تائیوان سے گزرا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہائی الرٹ رہے گا۔کسی بھی خطرے یا اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لئے تیار اور اپنی ملکی خودمختاری اور علاقائی یکجہتی کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار‘ آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی بیڑے پر نظر ہے: چین
Feb 05, 2021