لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے ڈی ایس پی اور اے ایس پی عہدے کے21افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فاروق سلطان کو ایس ڈی پی او چینیوٹ، ریاض حسین کی خدمات پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد، خالد اسلم کو ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں، ہاشم محمود کو ایس ڈی پی او ظفروال، عطیہ ناہید، اصغر علی اور اسد اللہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد، شاہد رشید کو ڈی ایس پی اولڈ انارکلی لاہور، فتح احمد کو ایس ڈی پی او لوئر مال، غلام عباس کوایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا، وحید اسحاق کو ڈولفن سکواڈ لاہور سول لائنز، زیارت علی کو ڈی ایس پی لیگل ننکانہ صاحب، غلام دستگیرکو ڈی ایس پی چونیاں قصور، قیصر محمود کو ایس ڈی پی او فیروز والہ شیخوپورہ، ضیاء الحق کو ایس ڈی پی او صدر اوکاڑہ، ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ جبکہ عظمت حیات کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی‘ اے ایس پی عہدے کے 21 پولیس افسر تبدیل
Feb 05, 2021