شہبازشریف کی طبیعت ناساز‘ انمول ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد جیل منتقل 

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نجی انمول ہسپتال لایا گیا جہاںان کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میںگرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نجی انمول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو پٹ اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگرٹیسٹ بھی لئے گئے ۔ شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے ۔ حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا ہے جبکہ بورڈ شہباز شریف کے ذاتی معالجین سے بھی علاج کے لئے رائے طلب کر سکتا ہے ۔شہباز شریف کی موجودگی کے باعث ہسپتال کے اطراف میںسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...