نیپرانے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کیلئے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Feb 05, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر سماعت کی اور حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔نیپرا حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی جبکہ نیپرا نے تین روپے چونتیس پیسے یونٹ یونیفارم اضافے کاتعین کیا تھاحکومت 185ارب روپے سبسڈی صارفین کوفراہم کریگی۔حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے سال اوسط ٹیرف 13.35روپے تھااب نئے تعین کے بعد 16.69روپے فی یونٹ ہوگیا۔

مزیدخبریں