(یہ وجہ بھی تھی) کہ اﷲ تعالیٰ ایمان والوں کو بالکل الگ کر دے اور کافروں کو مٹا دے o کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنت میں چلے جاؤ گے‘ حالانکہ اب تک اﷲ تعالیٰ نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں؟o جنگ سے پہلے تو تم شہادت کی آرزو میں تھے اب اسے اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے دیکھ لیا o