قوانین کے ہوتے ایسا نہیں جس کا جو جی چاہے کرے‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 

Feb 05, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 15کلو ہیروئن سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت پر ریمارکس دیئے ہیں۔ قوانین کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہے کہ جس کا جو جی چاہے کرے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث تین ملزموں ساجد محمود، مبشر بیگ اور شاہد محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل کی تیاری کے بغیر پیش ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور دلائل کی تیاری کیلئے مہلت دے دی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو پابند کیا کہ وہ تیاری کیساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی آر میں 15 کلو ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرنے کا الزام لگایا گیا جو بے بنیاد ہے۔ درخواست گزار وکالت کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں