اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی اقتصادی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے وسط ایشیاء کے متعدد ممالک اس منصوبے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔ وبائی مرض کے دوران بھی سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار نہیں ہوئے بلکہ ان پر پیش رفت کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔