پاکستان اور تاجکستان کے کسٹمز معاملات کیلئے تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

اسلام آباد ( جاوید صدیق) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گزشتہ روز دوشنبے میں کسٹمز معاملات کے بارے میں باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبے میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر اور تاجکستان کی کسٹمز سروس کے چیئرمین کریم زادہ خورشیدعبدالرحمان نے سمجھوتے پر دستخط کئے سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک کسٹمز سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں گے دونوں ممالک کے کسٹمز افسروں کی تربیت کے لیے بھی تعاون ہوگا۔ پاکستان اور تاجکستان اب تک 65 شعبوں میں تعاون پر دستخط کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...