اسلام آباد (عرفان جمیل ڈوگر) یوم یکجہتی کشمیر نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میں کشمیری رہنما یٰسین ملک کی بیوی مشعال ملک نے کہاہے کہیٰسین ملک کی بیوی ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں تحریک کے ایک بہادر لیڈر کی شریک حیات ہوں۔ہماری بیٹیرضیہ کو اپنے والدکے ساتھ بہت پیار اور لگاؤ ہے۔ ان کو وہ بہت یاد کرتی ہیں انکی بہت لاڈلی بھی ہے مگر تحریک کی وجہ سے جو وہ قربانیاں دے رہے ہیںجس کی وجہ سے ایک ننھا سا بچہ جدائی کا یہ ستم برداشت کر رہا ہے، یسین ملک جیل میں ہی ان کو سفر کرنے دیا جاتا بھارت سرکار ان سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دیتی جو انکے حقوق ہیں عام قیدیوں کے بھی دنیا بھر میںحقوق ہیں ،2019 فروری میں ان کے ساتھ رابط ہوا تھا اسکے بعد انکو گرفتار کر لیا گیا اسکے بعد کوئی رابط نہیں ہے انکی طبعیت بہت خراب ہے۔ ایمرجنسی والی صورتحال ہے ان پر ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ جسکی وجہ سے صحت مزید خراب ہو گئی ہے ان کوکوئی میڈیکل سہولت نہیں دی جا رہی قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔
پاکستانی قوم اور حکومت کی شکر گزار ہوں کہ وہ ہر سال کشمریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ہماری قربانیوں کو فرموش نہیں کرتے ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا ،انہوںنے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ ایسے ہی ہمارے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہماری آواز بنتا رہے گا ۔ پاکستان کے تمام اداروں کی شکر گزار ہوں مگر میں سمجھتی ہوں جو بھارت کی طرف سے ظلم ہو رہا ہے بھارت کو انٹرنشنل کورٹ میں گھسیٹا جائے اور بلیک لسٹ کرانے میں رول ادا کرے انہوں نے کہا کہ مجید نظامی کا صاحب اور انکی بیٹی رمیزہ مجید نظامی کا شروع دن سے کشمیر کے حوالے سے واضح موقف رہا ہے ہم انکوسلام پیش کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ بے خوف ہوکرکشمیریوں کی آواز بنے ہیں اور میں امید کرتی ہوں اسی طرح نوائے وقت گروپ کشمیریوں کی آواز بنے اور اس خطے کے امن کے لئے اپنی آواز دنیا تک پہنچاتا رہے۔