بھارتی فوج کی بربریت‘ کشمیر میں بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے: جاوید ہاشمی

ملتان (محمد نوید شاد سے) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ 5 فروری کا دن کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ ہمیں سب کو ملکر کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملانا ہو گی۔ کشمیر کے بنا اب پاکستان نامکمل ہے۔ حضرت قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نمائندہ ’’نوائے وقت‘‘ سے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہندوؤں کی گہری سازش کے نتیجہ میں کشمیری آج بھی سزا بھگت رہے ہیں۔ تقسیم پاک و ہند کے تحت کشمیر کے پاکستان سے الحاق ہونے تک نامکمل ہی رہے گی۔ کشمیر کے مسئلہ پر اقوام عالم کو اب ہوش میں آنا ہو گا۔ آج دنیا بھر میں بھارتی حکومت کے اقدامات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مودی حکومت نے بلاجواز مظلوم کشمیریوں سے ان کے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ آج پوری وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ پوری دنیا کو کشمیر کی برادری کے لئے اپنی آواز کو بلند کرنا ہو گا۔ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اگر اسے نہ روکا گیا تو اس میں سے ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہیدوں کا لہو جلد رنگ لائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...