سفیر کی ملاقات‘ پاکستان‘ سعودی عرب کے تعلقات کبھی کمزور نہیں ہو سکتے: طاہر اشرفی

Feb 05, 2021

اسلام آباد: طاہر محمود اشرفی بھائی چارہ کے عالمی دن پر ایک چرچ میں سیمینار سے خطاب کر رہے ہیںلاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کبھی کمزوری پیدا نہیں ہو سکتی، مستقبل میں تمام شعبوں میں یہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کرکے دوطرفہ تعلقات اور امت مسلمہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں، کوئی طاقت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتی، مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی، سیاحتی، ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان ارض حرمین شریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کو متاع عزیز سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان، عقیدے اور دو قوموں کے تعلقات ہیں۔ موجودہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبوط بنایا جائے۔

مزیدخبریں