شکارپور،رکن اسمبلی شہریارسمیت 13ملزمان پرفردجرم عائد

شکارپور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور مشتاق احمد کلہوڑ کی عدالت نے لعل ڈنو جاگیرانی قتل کے مقدمے کی سماعت کی. دوران سماعت حاضر ملزمان سے قتل کے متعلق جواب طلب کیا گیا تو انہوں نے جرم کی قبولیت سے صاف انکار کردیا. جس پر عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی شہریار خان مہر سمیت تیرہ ملزمان پر فردِ جرم عائد کرکے مقدمہ چارج فریم کرتے ہوئے بائیس فروری تک سماعت ملتوی کردی ہے. واضع رہے کہ آٹھ ماہ قبل وزیرآباد کے قریب زرعی اراضی کے تنازعہ پر لعل ڈنو جاگیرانی قتل ہوگیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ لکھی غلام شاہ میں نواب خاتون کی مدعیت میں شہریار خان مہر سمیت تیرہ لوگوں کے خلاف درج کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن