نشتر ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بارآنکھ کے پردے میں سوراخ کا کامیاب آپریشن

 ملتان(سپیشل  رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کی تاریخ میں انقلابی اقدام ،آنکھ کے پردے ریٹینا(ratina) کا سب سے اہم جزو میکولا(macula) کی پہلی بار نشتر ہسپتال میں سرجری ،نشتر ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار یہ سرجری سرکاری سطح پر کی گئی ،شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کی سربراہی میں طبی ٹیم نے سرجری سر انجام دی،23 گیج میکیولر ہول سرجری(  23guage macularhole surgery) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں انقلاب برپا کر دے گا،پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کی تاریخ میں پہلی بار انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز ملتان کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نعمان  جو کہ آنکھ کے پچھلے پردے ریٹینا(ratina) کے اہم جزو میکیولا(macula) میں سوراخ جس کو طبی اصطلاح میں full thickness macular hole کہا جاتا ہے  میں مبتلا تھا جس کے باعث مریض رنگوں شکلوں کی پہچان تک نہیں کر سکتا تھا جبکہ بینائی بھی تیزی سے متاثر ہو رہی تھی تاہم شعبہ کا سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے یہ پیچیدہ سرجری کرنے کا بیڑہ اٹھایا طبی اصطلاح میں اس سرجری کو 23G,macular hole surgery کہا جاتا ہے  دیگر طبی عملے کے ہمراہ تین گھنٹوں پر محیط پیچیدہ 23 گیج میکیولر ہول سرجری سر انجام دے دی اس حوالے سے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کا کہنا تھا کہ یہ سرجری نشتر کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے،پہلے سرجری نہیں ہوتی تھی البتہ میکیولا کی ڈی ٹیچمنٹ اور ہیمروج کی سرجری کی جاتی تھی تاہم میکیولا میں سوراخ کی سرجری جس کی وجہ سے مریض کی نہ صرف بینائی متاثر ہوتی ہے بلکہ مریض رنگوں شکلوں کی پہچان تک نہیں کر پاتا پہلی بار کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل مریضوں کو کراچی لاہور جانا پڑتا تھا وہاں تقریباً 3 سے 5 لاکھ خرچ آتا تھا جبکہ نشتر میں اس سرجری کو مفت کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی جس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن