کراچی(ااسپورٹس رپورٹر) کشمیر آزادی کپ فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں ایف سی کے نے گزراوان گوادر اور برما محمڈن نے لاشاری کو شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں بر ما محمڈن نے لاشاری فٹ بال کلب کو 3-2سے ہرا دیا۔ مہمان خصوصی پی ایف ایف کے سابق سیکریٹری جنرل نارما لائزیشن کمیٹی سندھ دوست محمد دانش بلوچ اور سابق صدر ڈی ایف اے سائوتھ جمیل احمدہوت تھے۔ آرگنائزر حمزہ فاروق ، ضمیر مشتاق احمد، میچ کمشنر مولا بخش بلوچ ، ریفری راشد عبداللہ ، نائب ریفری یوسف منصوری اور سجاد ، الٰہی بخش تھے۔ اس موقع پر دوست محمد دانش بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کشمیریوں سے محبت کا عملی ثبوت ہے، کراچی میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ حمزہ فاروق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مقابلے کا رجحان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اس نظریے کی بنیاد پر ایونٹس کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر موجود ضمیر مشتاق احمد نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال لورز کی دلچسپی کے پیش نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، سوکر سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کے ایم سی اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دلچسپ فٹ بال مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔
کشمیر آزادی کپ فٹ بال،ایف سی کے اور برما محمڈن سرخرو
Feb 05, 2021