کورونا وائرس ،دنیا بھر میں ہلاکتیں2294523ہوگئیں

Feb 05, 2021 | 12:37

ویب ڈیسک

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2294523،مصدقہ کیسز10کروڑ54لاکھ21ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر  جہاںہلاکتیں466988 ،کیسز2کروڑ72لاکھ73ہزار سے ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاںہلاکتیں154862ہو گئیں ،کیسز1کروڑ8لاکھ3ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں75205افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد39لاکھ17ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میںاموات228883ہو گئیں ، کیسز93لاکھ97ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں110250ہو گئیں ،کیسزبھی 38لاکھ92ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں 77952افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد32لاکھ74ہزار سے بڑھ گئی۔سپین میں اموات 60802ہو گئیں ،کیسز29لاکھ43ہزاربڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں90241 ،کیسز25لاکھ97ہزار تک پہنچ گئے ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں