کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا کردار ہے،جان ہتھیلی پر رکھ کر کھڑے ہیں، شیخ رشید

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا کردار ہے،جان ہتھیلی پر رکھ کر کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آج جدوجہد آزادی کشمیر آگے بڑھ رہی ہے ہمیں یوٹرن کو تعنہ دینے والوں نے ب سے بڑا یوٹرن لیا ، لانگ کریں اور بڑے شوق سے کریں، لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو ایسا سلوک کیا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی ۔جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا کردار ہے اور جان ہتھیلی پر رکھ کر کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آج جدوجہد آزادی کشمیر آگے بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمن نے لعنت بھیجی آج اسی اسمبلی سے اپنے ممبران کے ووٹ مانگ رہے ہیں،ہمیں یوٹرن کو تان دینے والوں نے ب سے بڑا یوٹرن لیا ہے جبکہ اب 26مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، آج کہتا ہوں کہ لانگ کریں اور بڑے شوق سے کریں، بطور وزیر داخلہ کہتا ہوں کہ لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو ایسا سلوک کیا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی،پر امن طریقے سے آئیں گے تو اپنے کندھوں سے استقبال دوں گا،اسلام آباد اور راولپنڈی میں پر امن ماحول ملے گا، وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے لیکن دہشت گردی کریں گے تو اس کا پورا حساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر شرم آتی ہے، اپوزیشن ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتی ہے جبکہ لیڈر بھگوڑا نہیں ہوتا ہے جیل اس کا گھر ہوتا ہے اور سی کلاس رہنا اس کا فخر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جب جیل میں تھے تو سارے ڈاکوﺅں کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا جبکہ آج مسلم لیگ نون گھیرے میں ہے جیل ان کو راس نہیں آتی ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ آج پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی اگر مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ناموس رسالت کا سپاہی ہوں اور سب سے زیادہ جیلیں کاٹی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن