مسجد الحرام میں بزرگ نمازیوں اور معتمرین کے لیے نئی بیٹری کار سروس کا آغاز

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجدالحرام میں آنے والے بزرگ نمازیوں اور معتمرین کو حرم مکی میں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹر گاڑیوں کی نئی سروس کا افتتاح کیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد الحرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حرمین پریذیڈینسی نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی نقل وحرکت میں مدد کے لیے موٹر گاڑیوں کے لیے متعدد مقامات مختص کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن