لندن (آئی این پی)انگلش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز میں 4-0سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ایشلے جائلز کو مینز کرکٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے 24گھنٹے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کی آسٹریلیا کے ایک تباہ کن دورے کے بعد توقع کی جا رہی تھی۔عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سلور ووڈ نے کہا کہ انگلینڈ کا ہیڈ کوچ بننا ایک مکمل اعزاز کی بات ہے اور مجھے اپنے کھلاڑیوں اور عملے کے ساتھ کام کرنے پر بہت فخر ہے۔واضح رہے کہ سلور ووڈ کو 2019میں اسسٹنٹ کوچ سے ترقی دے کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔یاد رہے کہ انگلینڈ کو 2021-22 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں4-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے چند ہفتوں بعد روانہ ہونا ہے۔تاہم اس وقت انڈر 19ورلڈ کپ میں انگلینڈ ینگ لائنز کی نگرانی کرنے والے رچرڈ ڈاسن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے ایک حیران کن اور مضبوط امیدوار ہیں۔انگلش انڈر 19ٹیم ہفتہ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ایشز شکست انگلش ہیڈ کوچ کو بھی لے ڈوبی، عہدے سے برطرف
Feb 05, 2022