زرمبادلہ کے ذخائرمیں ، کمی بیرونی قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ہوئی: سٹیٹ بنک 

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مزید 463 ملین ڈالر کی کمی سے 15.727 ارب ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ہوئی۔زرمبادلہ کے ذخائر میںگرتا ہوا رجحان ملک کے لیے اہم ہے کیونکہ اگست 2021 ء سے سٹیٹ بنک کو 4.346 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ مرکزی بنک کے ذخائر گزشتہ سال اگست میں سب سے زیادہ 20.073 بلین ڈالر تھے۔گزشتہ ہفتے سٹیٹ بنک آف پاکستان میں845ملین ڈالرکی کمی دیکھی گئی، جس نے کرنسی مارکیٹ کا اعتماد توڑ دیا۔28 فروری کو ختم ہونے والے اسی ہفتے کے دوران ملک کے ذخائر 22.085 بلین ڈالر تھے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.356 بلین ڈالر تھے۔معاشی تجزیہ نگاراورسابق ممبر مینجنگ کمیٹی کے سی سی آئی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو بھی اس صورتحال کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن