لاہور (خصوصی رپورٹر)ایگری فورم کے چیئرمین ابراہیم مغل نے کاشتکاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسیم کو جڑ کے اکھیڑے کی بیماری ان دنوں فصل کو بری طرح نقصان پہنچا سکتی ہے ۔اس لئے کاشتکار بروقت حفاظتی اقدامات کریں تاکہ پیداوارمیں کمی واقع نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پھپھوند زمین میں رہتی ہے اور برسیم کی جڑوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پودے کی جڑیں گل جاتی ہیں ،جس سے پودا مرجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ جن کھیتوں میں برسیم بارہا کاشت کی گئی ہو وہاں بیماری کاخطرہ زیادہ رہتا ہے۔