لاہور (کامرس رپورٹر) کسان بورڈ کے ترجمان رمضان روہاڑی نے گنے کی فصل کے حوالے سے کا شت کاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیوں میں کاشت کی جائے۔ کاشت کار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا ئیںاور گہری کھیلیاں بنائیں ۔فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد ڈالنے اور دیگر لوازمات پورے کرنے کے بعد جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو کماد کے اگنے تک حسب ضرورت پانی لگاتے رہیں۔بہترین پیداوار کیلئے سیاڑوں میں 4فٹ فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فصل کو گرنے سے بچانے کیلئے پانی میں حسب ضرورت کمی کرنے سے ایسا ممکن ہے۔