رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت) صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن رائیونڈ کے سینئر نائب صدر لالا منیر حسین سندھونے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سوال ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنا ٹھوس موقف پیش کرنے میں سست رہا۔ بھارت نے اس کا بہت فائدہ اٹھا یا ۔ ہماری قیادت نے غیر ملکی دوروں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے وہ کوششیں نہیں کیں ،جسکی قوم کو امیدیں وابستہ تھیں۔اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کروائے۔
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کروائے: صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
Feb 05, 2022