رواں سال کے سات  مہینے :برآمدات میں 24 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ جنوری میں گزشتہ مالی سال جنوری کے مقابلے میں برآمدات میں 18.7 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال جنوری میں 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات تھیں۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ رواں مالی سال اب تک 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات 14 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔ ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں کمی کا رجحان بھی نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2021ء کے مقابلے میں جنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں درآمدات 7 ارب 58 کروڑ ڈالر تھیں۔ جنوری 2022 میں5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ جنوری 2021ء میں 4 ارب 80 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی درآمدات تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...