کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ انسان دشمن اقدام مسئلہ کا واحد حل استواب رائے : راجہ ظفرالحق 

اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم)مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ نے ایک سال میں تین رپورٹس جا ری کی ہیں جن میں حقائق کی مکمل عکاسی کی گئی ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے زریعے حل کیا جائے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پندرہ قراردادیں موجود ہیں جن پر عملدرآمد کشمیریوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے مقبوضہ کشمیراور لداخ کی آئینی حیثیت کا خاتمہ کرکے مودی نے پوری دنیا کو اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا ہے بھارت کے اندربھی مودی کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے سکھ دلت ہندو بھی مودے کے مظالم سے محفوظ نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین مسلم لیگ نواز سینیٹر راجہ ظفرالحق نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے تمام ممالک آواز اٹھارہے ہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل نے ایک سال کے دوران اس حوالے سے تین رپورٹس کا اجراء کیا جن میں ہوشرباء حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے مودی کشمیر کیساتھ ساتھ بھارت میں بھی تعصب لسانیت اور نسل کشی کو فروغ دے رہا ہے اسکے مظالم سے بھارت کے شہری بھی محفوظ نہیں ہیںراجہ ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوںکو حق رائے دہی تفویض کرنے کا حامی رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے مؤقف پر انکے شانہ بشانہ رہا ہے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ انسان دشمن اقدام ہے آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹڑیز(او آئی سی ) کیجانب سے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک واضح مؤقف کا اظہار کیا گیا ہے راجہ ظفر الحق نے مزہد کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے ہی ہے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ ہونا انتہائی ضروری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن