چینی سفارت خانہ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس بارے واشنگٹن پوسٹ کا اداریہ مسترد کردیا

Feb 05, 2022

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ میں چین کے سفارت خانہ کے تر جمان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس بارے واشنگٹن پوسٹ میں شائع اداریہ کو مسترد کردیا ہے۔وزیر  قونصلر لیو پھنگ یو نے 25 جنوری کو اخبار کے ادارتی بورڈ کو مضمون کے جواب میں خط میں لکھا کہ اولمپکس کو کھیل رہنا چاہئے سیاست نہیں، اخبار نے 22 جنوری کو " چین کا سرمائی اولمپک کھلاڑیوں کے لئے پیغام: شٹ اپ اینڈ اسکی" کے عنوان کے تحت مضمون شائع کیا تھا۔لیو نے مزید کہا کہ بیجنگ 2022 اولمپک جذبے کے لئے ایک بین الاقوامی میدان ہونا چاہئے، سیاسی جوڑ توڑ نہیں۔ آزادی اظہار کے نام پر کھلاڑیوں کو یرغمال بنانا اور انہیں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے قوانین کے خلاف "بولنے" پر مجبور کرنا غیراخلاقی ہے۔

مزیدخبریں