غلام احمد بلور کی فضل الرحمان سے ملاقات حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نا مہ نگار)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اے این پی کے غلام احمد بلور نے ملاقات کی ،جس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہائوس تبدیلی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ اے این پی کے غلام احمد بلور نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان جے یوآئی کے مطابق ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں ان ہائوس تبدیلی سمیت دیگر امور زیر بحث ائے۔

ای پیپر دی نیشن