اسلام آباد(نا مہ نگار)مقامی کمیونیٹیز بطور اسٹیک ہولڈرز کسی پالیسی کی کامیابی کے لیے ایک لازمی عنصر ہیں کیونکہ اگر انہیں ملکیت دی جائے اور مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ قومی ہم آہنگی اور معاشی نمو میں کردار ادا کرتی ہیں ۔ یہ بات ساحلی کمیونیٹیز پر پورا اترتی ہے اور اسی پہلو کو تسلیم کرتے ہوئے، پاک بحریہ حفاظتی حکمت عملی میں انسان کے اس اہمیت کو بھرپور سمجھتی ہے اور اس کا ثبوت ملک کے ساحل پر قائم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمقررین نے یہ کتاب وائس ایڈمرل(ر) افتخار احمد رکی کتاب’’گواتر بے ٹو سر کریک: دی گولڈن کوسٹ آف پاکستان ہسٹری اینڈ میموئرز‘‘کے عنوان سے شائع شدہ کتاب کی تقریب رونمائی میں اجاگر کیا۔یہ کتاب انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی کے اشاعتی ادارے آئی پی ایس پریس نے شائع کی ہے۔ تقریب رونمائی کا اہتمام آئی پی ایس اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزنے مشترکہ طور پر کیا تھا۔تقریب کی صدارت سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل(ر) محمد آصف سندیلہ نے کی جبکہ شریک صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے چیئرمین خالد رحمن تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، کنول شوزب نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔دیگر معزز مہمانوں میں ایڈمرل(ر) محمد ذکا اللہ سابق چیف آف نیول سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل (ر)طاہر محمود قاضی اور وائس ایڈمرل (ر)عبدالعلیم ڈائریکٹر جنرل نیما شامل تھے۔ تقریب سے سابق سفیرخالد محمود، چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، اسلام آباد،عمارہ درانی، اسسٹنٹ ریذیڈنٹ نمائندہ، چیف ڈویلپمنٹ پالیسی یونٹ، یو این ڈی پی او سابق سفیرسید ابرار حسین نے بھی خطاب کیا۔
مقامی کمیونٹیز بطور سٹیک ہولڈرز کسی پالیسی کی کامیابی کیلئے لازمی عنصر
Feb 05, 2022