اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آج ایک اعلان کے مطابق گوگل نے پاکستان میں ’گیمنگ گروتھ لیب‘ کاآغازکردیا ہے، جو ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی لیب ہے۔ یہ لیب پانچ روزہ ورچوئل پروگرام ہے جسے ابھرتے ہوئے موبائل گیمنگ انٹرپرائزز کے لیے قائم کیا گیا ہے کہ وہ اپنی پیش کشوں میں وسعت کے ذریعے کاروبار کوترقی دے سکیں۔ اس لیب کا قیام گوگل کے اُس عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل گیمنگ انڈسٹری کی رفتار بڑھاناہے۔پاکستان کا گیمنگ ایکو سسٹم متعدد گیمنگ اسٹوڈیوز اور گیمنگ ٹیکنالوجیز کے ڈیویلپرز پر مشتمل ہے اور قومی وبین القوامی سطح پر اپنی زبردست پہچان بناچکا ہے۔اس بارے میں گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کہتے ہیں:’’ہمیں آج مقامی ڈیویلپرز کی اعانت اور ُانھیں اپنی پیشکشوں کو بین القوامی صارفین تک وسعت دینے میں بہت بڑ ا موقع نظر آرہا ہے۔