اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا ،ہسپتال میں جاری احساس تحفظ پروگرام سے مستفید ہونے والے کینسر کے مریضوں سے ملاقات کی ہولی فیملی ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شازیہ زیب بھی ہمراہ تھیںڈاکٹر ثانیہ نے احساس تحفظ کے تصدیق کاروں اور ہسپتال کے عملے سے بھی ملاقات کی، ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس تحفظ کے تحت کینسر کے مریضوں کے علاج کے پیکجز بھی شامل کئے گئے ہیں،صحت امداد کا منفرد پروگرام احساس تحفظ اس وقت دس ہسپتالوں میں جاری ہے، پروگرام کا دائرہ کار ملک کے دیگر ہسپتالوں میں بھی پھیلایا جا رہا ہے۔
کینسرکا عالمی دن‘ ڈاکٹرثانیہ نشترکا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ
Feb 05, 2022