45غیرمسلم مرد وخواتین نے اسلام قبول کرلیا

Feb 05, 2022

لسبیلہ(نامہ نگار)جامع مسجد ابوبکر صدیق وندر سٹی کے پیش امام و خطیب علامہ مفتی نزیر احمد مگسی طاہری کے دست مبارک سے مختلف 21  ہندوں مذاہب کے مرد اور خواتین سمیت 45 افراد نے سابقہ مذہب چھوڑ کر کلمہ پڑھ کر سچے حقیقی دین اسلام میں داخل ہو کر مسلمان ہوئے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کو کلمہ و دعائیں بھی پڑھائی گئیں اور انکے اسلامی نام بھی رکھے گئے  اس موقع پر عالم دین محبوب سجن کے خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری اور فقیر ممتاز علی چھٹہ دریجی،محمد حنیف بِکَک کراچی،غلام دستگیر شیخ کراچی،محمد شکیل وندر و دیگر مقامی معززین شخصیات بھی اس موقع پر شریک تھے اور آخر میں خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی نے ان کو ذکر کلبی کی دولت سے نوازا اور ان سب کے لیے استقامت کی دعاء کی گئی اور اس موقع پر انکو ٹائم دیا گیا کہ روزانہ بنیاد پر نماز عصر جامع مسجد ابوبکر صدیق میں دینی تعلیم بالغان کی کلاس ہوتی ہیں اس میں شامل ہوکر ضروی مسال فرضی علوم حاصل کریں بعد ازاں انہو نے مغرب کی نماز باجماعت سے ادا کی اور سب دوستوں کی طرف سے انکی مالی مدد بھی کی گئی اور آخر میں میٹھا تقسیم کیا گیا آخر میں دعاء کی تقریب بھی کی گئی اللہ پاک ان سب کو دین اسلام پر استقامت عطاء فرمائے آمین۔

مزیدخبریں