وارداتوں میں شہری لاکھوں کے جانوروں،سامان،نقدی سے محروم

 جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد، میلسی  ،بورے والا، ساہوکا، رنگپور،کوٹ ادو(نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) وارداتوں میں شہری لاکھوں کے جانوروں، سامان، نقدی سے محروم ہو گئے۔جہانیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ رات ڈاکوں نے خالد نامی شخص کے گھر واردات کی تو اہل علاقہ کے شور پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے ، عطا ٹاؤن میں گھر سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے خبر نگار کے مطابق چک نمبر 138 دس آر قدیم کے محمد اکرم کے 6 قیمتی بکرے بکریاں، منیر احمدکی 2 قیمتی بھیڑیں چوری ہو گئیں، میلسی  سے نامہ نگار کے مطابق منڈی یزمان کا نوسرباز گڑھا موڑ میں اے ٹی ایم سے ہزاروں روپے نکال کر لے گیا۔۔محلہ صدیق اکبر کے شاہد ندیم کے گھر سے سینیٹری کا سامان۔مدینہ ٹاؤن کے اویس کی دوکان سے آئی فون اور 35 ہزار ، الہ آباد کے محمد رمضان کے گھر سے مکئی ،دین پورہ کے اعجاز کی دوکان سے سامان ،رحمن ٹاؤن کے اعظم کی مسجد  کے باہر سے موٹر سائیکل  ، چک 90ڈبلیوبی کے اچھی خان نے راجباہ کی آئرن مشین،170 ڈبلیو بی کے عثمان کی دوکان سے سامان چوری ہوگیا۔بورے والا،ساہوکا سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 307 ای بی ڈوگراں والہ میں چور زرعی فارم پر نصب ٹیوب ویل کے کمرہ سے کھاد, سپرے, زرعی آلات و قیمتی تاریں و الیکٹریکل آلات  چوری کر لے گئے۔رنگپور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق محمد قیصر،:محمد صفدر کی موٹر سائیکل ،:قیصرعباس سیال ، بلال کھوکھر کی سولر پلیٹس چوری ہو گئیں۔ کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق چک نمبر 570 ٹی ڈی اے  کے محمد عرفان کی جیب سے موبائل نکال لیا،موضع شادیخان منڈا میں زمیندار محمود احمد کے رقبہ سے سولر انورٹر چور اتار کر لے گئے،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن