مظفرگڑھ(نامہ نگار)گیس لیک ہونے کی وجہ سے کچن میں آگ لگ گئی، ایک شخص جھلس کر شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کچن میں گیس سیلنڈر لیک ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث چائے بنانیوالا 30 سالہ مرسلین بری طرح جھلس گیازخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کیمطابق متاثرہ شخص کے جسم کا 30 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔
گیس لیکج سے کچن میں آ تشزدگی چائے بنانیوالا شخص جھلس کر زخمی
Feb 05, 2022