جعفر طیار بخاری کے وائس چیئرمین پنجاب باربننے پر شجاع آباد بارکی تقریب 


شجاع آباد( نمائندہ نوائے وقت،نمائندہ خصوصی )شجاع آباد بارکی جانب سے سید جعفر طیار بخاری کے وائس چیئرمین پنجاب باربننے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری شجاع آباد بار ملک کاشف مرتضیٰ نے کی اس موقع پر صدر بار شجاع آباد جام محمد مدنی ،ممبر پاکستان بار مرزا عزیز اکبر ،سابق صدر بار شجاع آباد میاں اشرف بودلہ ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری نے خطاب کیا اس موقع مرزا عزیز اکبر ،سجاد حسین ٹانگری، رانا طفیل احمد نون،جام محمد مدنی، ملک کاشف مرتضیٰ،آصف شہزاد سمیت وکلا ء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ای پیپر دی نیشن